• news

منموہن نوازشریف سے ملاقات نہ کریں: سابق فوجی سربراہوں، سفارتکاروں، انٹیلی جنس افسروں کا مشورہ

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی فوج کے دو سابق سربراہوں، سفارتکاروں اور انٹیلی جنس سمیت اعلیٰ فوجی افسروں نے وزیر اعظم منموہن کو مشورہ دیا ہے آئندہ ماہ بھارتی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کریں۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق نیشنل سکیورٹی کونسل ایڈوائزر ستیش چندرا نے کہا پاکستان کیساتھ بھارت کی مفاہمتی پالیسی ناکام ہو گئی ہے اسلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے کو روکدیاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن