• news

افغان مسئلے کا صرف اور صرف کوئی سیاسی حل ہی ہونا چاہئے: جنرل ڈنفورڈ

کابل (آن لائن) امریکی اور اتحادی افواج کے اعلیٰ ترین کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ  غیر ملکی دستوں کے انخلاء کے باوجود بین الاقوامی برادری مستقبل میں بھی افغانستان کے استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔مریکی  خبر رساں ادارے کے  ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں ڈنفورڈ نے کہا کہ اس مجوزہ سمجھوتے کو افغان عوام کے لیے بھی اور طالبان کے لیے بھی اس بات کا ایک واضح اشارہ ہونا چاہیے کہ غیر ملکی دستوں کے انخلاء  کے باوجود بین الاقوامی برادری مستقبل میں بھی افغانستان کے استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ڈنفورڈ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس سمجھوتے پر عنقریب دستخط ہونے والے ہیں تاہم حالیہ کچھ دنوں کے دوران ایسے کچھ اشارے مل رہے ہیں کہ یہ مرحلہ اب قریب ہی ہے۔ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا کہمیرے لئے یہ بات باعث تعجب  نہیں کہ امن مذاکرات مشکل ثابت ہو  رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن