ڈی آئی جی کا دورہ قصور و کوٹ لکھپت جیل، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
لاہور (پ ر) ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے کوٹ لکھپت جیل میں نماز عید ادا کی۔ بعدازاں قیدیوں، حوالاتیوں اور ڈیوٹی پر موجود عملہ سے عید ملی۔ ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے نادار قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ملک مبشر احمد خان نے سکیورٹی امور کے بارے میں سخت تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں نظم و ضبط کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملک مبشر احمد خان نے جیل ہسپتال میں قیدیوں کی عیادت بھی کی۔ دریں اثناءڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے قصور جیل کا بھی دورہ کیا اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔