سمندری: مہنگائی سے عید کی گہما گہمی نظر نہیں آئی
سمندری (نامہ نگار)مہنگائی کی وجہ سے عید کے مو قع پر گہما گہمی نظر نہ آئی نماز عید کے بعد لوگوں نے گھروں میں بیٹھ کر وقت گزرا جس کی وجہ سے شہر کے بازار سنسان رہے جبکہ من چلے نوجوان مو ٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے رہے جنہیں مقامی انتظامیہ نے کھلی چھٹی دیے رکھی علاووہ ازیں رجانہ روڑ شہباز شریف پارک میں تھوڑی بہت گہما گہمی رہی جہاں پر پارک انتظامیہ کی جانب سے بچوں بڑوں کیلئے جھولوںسمیت دیگر تفریحی انتظامات کئے تھے ۔