• news

قمر باجوہ کور کمانڈر راولپنڈی‘ عامر ریاض ڈی جی ایم او مقرر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دسویں کور کا نیا کمانڈر جبکہ میجر جنرل عامر ریاض کو بری فوج کا نیا ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن مقرر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دسویں کور کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل خالد نواز اپنی مدت ملازمت پوری کر کے آج تیرہ اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ دسویں کور کے نئے کمانڈر خالد باجوہ کو عیدالفطر سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور ساتھ ہی انہیں بری فوج کی اہم ترین کور کی سربراہی بھی سونپ دی گئی ہے۔ اس ذمہ داری کا پس منظر یہ ہے قمر جاوید باجوہ اس سے پہلے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز بھی رہ چکے ہیں۔ دسویں کور میں یہ اہم ترین ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔ کیونکہ اس ایریا کا کمانڈر لائن آف کنٹرول سے لے کر لائن آف کنٹیکٹ اور سیاچن کے محاذ جنگ کے علاقہ میں متعین فوج کی کمانڈ کرتا ہے۔ نئے ڈی جی ایم اور میجر جنرل عامر ریاض اس سے پہلے ڈویژن کمانڈر لاہور رہ چکے ہیں اور انہیں مشرقی سرحد کی نزاکتوں کا بخوبی علم ہے۔ موجودہ ڈی جی ایم او میجر جنرل اشفاق ندیم احمد ترقی پا کر لیفٹننٹ جنرل بن چکے ہیں اور جلد ہی انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن