• news

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دیگی

اسلام آباد (محمد نواز رضا / وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کا چوتھا ہنگامہ خےز اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہو گا آج پرائےوےٹ ممبر ز ڈے ہو گا، جس کے باعث وقفہ سوالات جمعرات تک موخر کر دےا گےا ہے۔ کل کو ےوم آزادی کے موقع پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہےں ہو گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس مےں اپوزےشن حکومت کو ٹف ٹائم دے گی، ےہ اجلاس دو ہفتے تک جاری رہے گا جس مےں اہم نوعےت کی قانون سازی کی جائیگی اور اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی مختلف امور پر تحاریک التوا زیر غور آئیں گی۔ اجلاس مےں صوبوں کو ملازمتوں کے کوٹے میں ختم ہونے والی مدت کو مزید بیس سال تک بڑھانے کیلئے آئےنی ترمےم پےش کئے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں مجالس قائمہ کے چیئرمینوں کا انتخاب کرانے کیلئے ایوان سے منظوری حاصل کی جائے گی جس کے بعد مرحلہ وار مجالس قائمہ کے چیئرمینوں کا انتخاب ہو گا۔ اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی‘ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کو ان کی پارلےمانی قوت کو پےش نظر رکھ کر مجالس قائمہ کی چیئرمین شپ اور نمائندگی دی جائے گی۔ وزےر مملکت آفتاب شےخ آئندہ اےک دوروز مےں سےد خورشےد شاہ، شاہ محمود قرےشی اور ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کر کے مجاس قائمہ کی تشکےل کے عمل کو حتمی شکل دےں گے۔ اپوزےشن لےڈر خورشےد شاہ قومی اسمبلی مےں متفقہ لائحہ عمل تےار کرنے کیلئے آج پاکستان تحرےک انصاف کے وائس چےئرمےن شاہ محمود قرشی سے رابطہ قائم کرےں گے۔ اپوزےشن بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی اور پٹرولےم کی مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے کے خلاف شدےد احتجاج کریگی اور اےوان سے واک آﺅٹ کریگی۔ قومی اسمبلی کا ہنگامہ خےز اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت آج شام شروع ہو گا جس مےں اپوزےشن ملکی سیاسی صورتحال، پاکستان بھارت کشیدگی، ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو زےر بحث لائیگی۔ قومی اسبلی کے اجلاس کے اےجنڈے پر صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے دونوں اےوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث اور اظہار تشکر کی قرارداد منظوری شامل ہے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل سپیکر سردار اےاز صادق نے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اپنے چیمبر میں طلب کر لےا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد‘ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، پیپلز پارٹی کے نوید قمر، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی اورکمےٹی کے دےگر ارکان شرکت کرےں گے۔ اجلاس میں تمام پارٹیوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا اےجنڈا طے کےا جائیگا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اس بات کا عندےہ دےا ہے بجلی اور پےٹرولےم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، دہشت گردی کے حالےہ واقعات اور لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں کے درمیان کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کو زےر بحث لاےا جائیگا اور اپنے احتجاج رےکارڈ کرائیگی۔ انہوں نے پاکستان پےپلز پارٹی کی پارلےمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لےا ہے جس مےں موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دےنے کا لائحہ عمل تےار کےا جائیگا۔ اجلاس مےں پیپلز پارٹی پارلےمنٹےرےنز اور اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان کو شرکت دعوت دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے نوائے وقت سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد نہےں کےا جا رہا۔ تحریک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس مےں تمام ارکان کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن