جارحانہ حکمت عملی سے قومی ٹیم ایشیا ہاکی کپ جیت سکتی ہے : شہناز شیخ
جارحانہ حکمت عملی سے قومی ٹیم ایشیا ہاکی کپ جیت سکتی ہے : شہناز شیخ
اسلام آباد (اے پی پی) سابق اولمپئن شہناز شیخ نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ میں قومی ہاکی ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانی چاہئے جس کی مدد سے قومی ٹیم ایونٹ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی اس لئے اس ایونٹ میں پاکستان کو ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے شاندار کارکردگی دکھانا ہو گی۔