• news

نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر میچز ہونگے

نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر میچز ہونگے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں نیٹ بال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے حکام نیٹ بال کے مقابلے چاروں صوبوں، اسلام آباد اور فاٹا میں کھیلے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس سلسلے میں تمام الحاق شدہ یونٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سندھ میں اعجاز الحق، پنجاب میں محمد رضوان، کے پی کے میں نادیہ چمکنی، بلوچستان میں حاجی توقیر، اسلام آباد میں ارم بطور آرگنائز فرائض سرانجام دینگے۔ ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن