• news
  • image

سردار نوید حیدر فٹ بال کے فروغ کیلئے امریکی تنظیم کے پاکستان میں سفیر نامزد

سردار نوید حیدر فٹ بال کے فروغ کیلئے امریکی تنظیم کے پاکستان میں سفیر نامزد

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) امریکی تنظیم فٹبال فار پیس نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے کنسلٹنٹ مارکیٹنگ اینڈ ایونٹ منیجمنٹ سردار نوید حیدر خان کو پاکستان میں اپنا سفیر مقرر کردیا۔ سردار نوید حیدر پہلے پاکستانی ہیں جنھیں یہ اعزازحاصل ہوا ہے۔ فٹبال فار پیس نامی تنظیم اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے دنیا بھر میں گراس روٹ لیول پر فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔ سردار نوید حیدر کا کہنا تھا کہ فٹبال فار پیس کا سفیر بننا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اس تنظیم میں دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں جن میں ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر میراڈونا، چلی کے ایلس فیرونا، برازیل کے کارلوس البرٹو، یو کے کے کاشف صدیقی جیسے نام شامل ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن