• news

پاکستان بھارت سرحدی محافظوں کے کمانڈروں کا اجلاس بھی کھٹائی میں پڑ گیا

پاکستان بھارت سرحدی محافظوں کے کمانڈروں کا اجلاس بھی کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باعث اس ماہ کے اواخر میں دونوں ملکوں کے سرحدی محافظوں کے کمانڈروں کے اجلاس کا لاہور میں انعقاد بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ مجوزہ اجلاس میں پاکستان کے ڈی جی رینجرز اور بھارت کی بی ایس ایف کے سربراہ بارڈر مینجمنٹ کے معاملات اور بین لاقوامی سرحد پر سلامتی قائم رکھنے، جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی جیسے امور پر بات چیت کرتے ہیں۔ اجلاس کیلئے تیس اگست سے تین ستمبر کی آزمائشی تاریخیں طے گئی تھیں۔ جنہیں ابھی حتمی شکل دی جانی تھی۔
کمانڈر اجلاس

ای پیپر-دی نیشن