• news

گوانتانامو بے جیل میں بد امنی کے امکانات بڑھ گئے ہیں : جیل انتظامیہ

 گوانتانامو (آن لائن)امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اب جب کہ مسلمانوں کے لیے مذہبی عقیدت و احترام کے حامل ماہ رمضان اور عید الفطر گزر چکے ہیں، گوانتانامو بے میں بد سلوکی یا بد امنی شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔کیوبا کے جنوب مشرقی حصے میں قائم امریکی قید خانے گوانتانامو بے کے پبلک افیئرز کے سربراہ کیپٹین رابرٹ ڈرانڈ کا کہنا ہے کہ قید خانے میں ماہ رمضان اور عید الفطر کے اختتام پر چند قیدیوں کی جانب سے بد امنی شروع کیے جانے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا ، ”ہمارے خیال میں کوئی بڑا واقعہ تو نہیں ہو گا تاہم جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، خراب طرزِ عمل کے واقعات میں اضافہ ممکن ہے۔“کیپٹن رابرٹ ڈرانڈ کے بقول ماہ رمضان میں عام طور پر قیدی زیادہ منظم اور پر امن رہتے ہیں لیکن رمضان کے ختم ہوتے ہی ان قیدیوں کے پاس خراب رویوں کا مظاہرہ کرنے یا قید خانے کا امن خراب کرنے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قید خانے میں متعین محافظوں پر تھوکنے کے علاوہ جگہ جگہ پیشاب کرنا وغیرہ ایسے خراب رویوں کے زمرے میں آتے ہیں۔ادھر گوانتانامو بے کے کمانڈر جان بوگڈان کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران قیدی زیادہ فرماں برداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ”اس دوران وہ زیادہ تعاون کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ اپنے حملے اور عوامل مکمل طور پر ترک نہیں کرتے تاہم ان کی تعداد میں نمایاں کمی ضرور آ جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن