• news

زمبابوے اور ایران کے درمیان خفیہ جوہری ڈیل کا انکشاف

ہرارے (آن لائن) زمبابوے پولیس ان دنوں دو ایسے صحافیوں کی تلاش میں ہے جن کے بارے زمبابوے حکومت کا خیال ہے کہ ان دونوں نے ایران اور زمبابوے کے درمیان یورینیم کی ایک مبینہ ڈیل پر مبنی سٹوری شائع کی ہے۔برطانوی اخبار ٹائمز سے تعلق رکھنے والے ان صحافیوں، جان راتھ اور جیرومی سٹارکی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی سٹوری میں دونوں ملکوں کی خفیہ جوہری ڈیل کو بے نقاب کیا ہے جس کے تحت آئندہ دنوں یورینیم کی برآمد ممکن ہونے جا رہی ہے۔ اس لیے دونوں مبینہ طور پر ایک من گھڑت سٹوری کی وجہ سے زمبابوے پولیس کو مطلوب ہیں۔گذشتہ دنوں شائع ہونے والی اس سٹوری میں ایران اور زمبابوے کے تعلقات کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ '' زمبابوے کے نائب وزیر معدنیات گفٹ چمانیکائر نے لکھا ہے کہ زمبابوے نے ایران کو خام یورینیم فراہم کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جسے ایران افزودگی کے عمل سے گزار کر جوہری ہتھیار تیار کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن