• news

اسرائیل 26 فلسطینی قیدی رہا کرنے پر راضی، ناموں کی فہرست تیار

غزہ (ثناءنیوز) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے چند روز میں مزید 26 فلسطینی قیدی رہا کر دے گا۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان بحال ہونے والے براہ راست مذاکرات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔امریکی ثالثی میں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے سلسلے میں طے پانے والی شرائط میں قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی شامل ہے۔ اس طرح پہلے مرحلے میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والی فلسطینی قیدیوں کے نام طے کر لیے گئے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے سینئر ارکان اور سکیورٹی عہدیداروں کے ایک پینل نے گذشتہ روز رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق یہ فہرست آج شائع کی جائے گی۔سکیورٹی عہدیداروں کے اس پینل کی سربراہی اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعالون کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یالون نے رہائی پانے والےان 26 قیدیوں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 14 کو غزہ کی پٹی اور 12 کو مغربی کنارے میں بھیج دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن