• news

دہشت گردوں نے عید پر بھی اپنے بھیانک منصوبوں کی تکمیل کی: شاہی سید

کراچی(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے عید الفطر کے تین ایام شہر میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ و تشدد زدہ لاشوں کا ملنا انتہائی افسوس ناک ہے مذہبی تہوار کے موقع پر بھی شہر میں خون کی ہولی مسلسل جاری رہی دہشت گرد کسی طور حکومت اور ریاستی اداروں کو خاطر میں لائے بغیر بلا خوف و خطر اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاﺅس میں پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن