• news

انٹرنیٹ پر نفرت انگیز تقاریر کو روکنا اولین ترجیح ہے: یو این کمیٹی برائے انسداد نسل پرستی

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی نسلی امتیاز مخالف کمیٹی نے انٹرنیٹ پر نسل پرستی پر مبنی پھیلائی گئی نفرت انگیز تقاریر کو ختم کرنے کے حوالے سے جنیوا میں اپنی نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی نفرت کو ختم کرنے کیلئے لوگوں میں آگاہی اور شعور پھیلانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائیگی۔ یو این ڈپٹی ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس فلاویا یانسیری نے بتایا کہ آزادی اظہار رائے، جس کا ہم سب احترام کرتے ہیں، پر پایندی اس وقت لگائی جاتی ہے جب وہ دوسرے لوگوں کی آزادی کو پامال کرے۔

ای پیپر-دی نیشن