• news

حالات بگاڑنے کے لئے خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے: میر واعظ عمر فاروق

سرینگر (آن لائن)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کستواڑہ کی موجودہ ابتر صورت حال کو انتہائی تشویش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا مین اسٹریم جماعتیں ریاست میں حالات کو بگاڑنے کے لئے خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں اور ایک منصوبہ سازش کے ذریعے ریاست کو تشدد کی آگ میں جھونکا جارہا ہے ۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مین سٹریم جماعتیں حصول اقتدار کی خاطر بڑے فرقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑا کر فرقہ وارانہ جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں تاہم اپنے مذموم عزائم میں یہ طاقتیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن