نیا بلدیاتی نظام‘ سندھ حکومت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی باقاعدہ دعوت دیدی
کراچی (خصوصی رپورٹر) حکومت سندھ نے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تیار کردہ مسودہ قانون پر مذاکرات کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کو باقاعدہ دعوت دیدی ہے۔ جن سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے، ان میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) ، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی وقوم پرست جماعتیں شامل ہیں۔ مسودہ قانون پر حکومت سندھ کی قائم کردہ وزارتی کمیٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کے درمیان مذاکرات جمعرات کو چیف منسٹر ہاﺅس میں منعقد ہوں گے۔