ایڈوائزز محتسب پنجاب وزیر احمد قریشی کو آج قائداعظم گولڈ میڈل دیا جائے گا
لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق اکاو¿نٹنٹ جنرل پنجاب اور محتسب پنجاب کے ایڈوائزر اکاو¿نٹس وزیر احمد قریشی کی عوامی، سماجی و فلاحی شعبوں میں بہترین خدمات کے اعتراف میں انہیںیوم آزادی کے موقع پرقائد اعظم گولڈ میڈل دیاجائے گا۔ گولڈ میڈل دینے کی تقریب تحریک استحکام پاکستان کے زیرانتظام نیشنل آڈیٹوریم (متصل عجائب گھر) میں آج 14 اگست کو صبح 11.00بجے ہوگی ۔وزیراحمد قریشی نے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب اورایڈوائزر محتسب پنجاب کے طورپر پنشنرز اورریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔وزیراحمد قریشی محتسب پنجاب پنشن سیل کے انچارج کے طوربھی کام کر رہے ہیں۔ انہیں ان کی عوامی، سماجی و فلاحی شعبوں میں بہترین خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔