بھارت کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے 5اضلاع ڈوب سکتے ہیں: رپورٹ
کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارت کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے 5اضلاع قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی اور بہاولنگر ڈوب سکتے ہیں۔ امت کے مطابق انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات شروع کردیئے۔ ریلیف کیمپ قائم کردیئے ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے گزشتہ سال ساڑھے 6 لاکھ ایکڑ پر کھڑی کپاس، چاول اور گنے کی فصلیں تباہ ہوگئی تھیں۔ صدر سندھ طاس واٹر کونسل سلمان خان نے بتایا واٹر کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔