67ویں یوم آزادی ، نظریہ پاکستان فورم گوجرانوالہ نے زیر اہتمام کیک کاٹا گیا
گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار) نظریہ¿ پاکستان فورم گوجرانوالہ کے زیراہتمام وطن عزیز پاکستان کی آزادی کے 66سال مکمل ہونے پر چیمبر ہال، ٹرسٹ پلازہ گوجرانوالہ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سرپرست اعلیٰ غلام دستگیر خان، فورم کے صدرساجدپرویز بھٹی، ایس پی خرم شعیب جانباز اور دیگر عہدیداران نے67ویں یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔ تقریب میں نظریہ¿ پاکستان فورم گوجرانوالہ کے نئے عہدیداران نے حلف بھی اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں ممبرقومی اسمبلی شازیہ اشفاق مٹو، ممبر صوبائی اسمبلی توفیق بٹ، ممبرصوبائی اسمبلی نواز چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ محمد طاہر اور چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ عامر حسن شامل ہیں۔