• news

75 لاکھ سے زائد کے ڈاکے‘ مجاہد سکواڈ کے اہلکار سمیت 3 افراد کو گولی مار دی گئی

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیوں اور دیگر سامان سے محروم کر دیا جبکہ ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے مجاہد سکواڈ کے اہلکار سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ ایف سی کالج انڈر پاس کے نیچے دو ڈاکو¶ں نے موٹر سائیکل سوار سکندر اور مجاہد سکواڈ کے اہلکار آصف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ صدیق ٹرید سنٹر کے قریب ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل سوار شاہد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ڈاکوو¿ں نے نشتر کالونی کے علاقہ میں گھر سے12 لاکھ مالیت، باٹاپور میںگھر سے 10 لاکھ، لیاقت آباد میں گھر سے 8 لاکھ، ہربنس پورہ میں 7لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن میں 6لاکھ، شادباغ میں 5لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں فیملی سے 6لاکھ، نصیر آباد میں 4لاکھ، اقبال ٹاﺅن میں3لاکھ، اسلام پورہ میں 2لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ،ماڈل ٹاﺅن میں 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں 2لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں1 لاکھ70ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڑ پر ایک فیکٹری کی گاڑی کو روک کر لاکھوں روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، ڈیفنس اے میںایک لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ایک لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ وحدت کالونی ، پرانی انارکلی، جوہر ٹاﺅن سے کاریں، انار کلی سے کیری ڈبہ جبکہ ٹاﺅن شپ سے، نیو انارکلی ، سبزہ زار، ڈیفنس بی ، شاہدرہ ٹاﺅن ، باغبانپورہ ، کاہنہ ، شالیمار سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن