• news

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا: طاہراقبال

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) این اے 169 وہاڑی سے مسلم لیگ (ن) کے رکن طاہر اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گی موجودہ حکومت قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلئے کام کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت کو خالی خزانہ ملا ہے۔ حکومت کو بے پناہ مالی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت آئی پی پی پیز کا 500ارب قرض ادا کرکے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا وزیراعظم نوازشریف دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قومی سلامتی کی پالیسی تیار کر رہے ہیں حکومت جلد قومی قیادت کو اعتماد میں لیکر قومی سلامتی پر پالیسی کا اعلان کریگی۔ بھارت پاکستان کیخلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن