• news

نوشہرہ: تحریک انصاف زونل ویمن ونگ کی صدر شوہر اور بیٹی سمیت قتل

نوشہرہ (ثناءنیوز) نوشہرہ کے علاقے خٹ کلے میں تحریک انصاف زونل وومن ونگ کی صدر شہناز زاہد کو اس کے شوہر اور بیس سالہ بیٹی سمیت فائرنگ کر کے موت کے گھات اتاردیا گیا۔ شہناز زاہد کی بیٹی مریم زاہد آٹھ ماہ سے ناراض ہوکر میکے آگئی تھی۔ مریم زاہد کو منانے کے لئے آنے والے جرگہ کے ارکان واپس سسرال نہ جانے پر مشتعل ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے بیس سالہ مریم زاہد، اس کی والدہ شہناز زاہد اور والد انعام زاہد موقع پر جاںبحق جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے خٹ کلے تہرے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن