وسطی کرم ایجنسی میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، دو افراد جاں بحق، 3 سو متاثر، ڈاکٹروں کی ٹیم علاقے میں پہنچ گئی
پاراچنار (اے پی پی) وسطی کرم ایجنسی میں ہیضے کی وباءپھوٹ پڑی۔ 300 افراد متاثر‘ دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ وسطی کرم ایجنسی کے خیوائیدخیل ڈنڈ اور آس پاس علاقوں میں ہیضے کے وبائی مرض نے تین سو افراد کو متاثر کیا۔ اب تک دوافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی۔