سیز فائر معاہد ے کی خلاف ورزی پر پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد مضحکہ خیز ہے : عمر عبداللہ
سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق پاکستانی پارلیمنٹ میں پاس کردہ قرارداد کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر تصادم کا سرچشمہ خود پاکستان ہے بھارتی فوجیوںکو قتل اور ان کے سر قلم کرنے کے بعد پارلیمنٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد منظورکرنے میں بھی کوئی موقع ضائع نہیںکرتا ۔