• news

بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے سے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی: مولانا لدھیانوی

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) اہلِسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا محمد احمد لد ھےانوی نے یہاں رےسٹورنٹ مےں ہنگامی پرےس کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان لا الہ کے نعرے پر بناےا گےا مگر اس پر آج تک عمل نہےں کےا گیا۔ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد تبدےلی کی امےد تھی مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ابھی بھی تبدےلی نہےں آئی، ہمارا ملک دہشت گردی کی لپےٹ مےں ہے، کوئی دن اےسا نہےں کہ لاشےں نہےں گرتےں، تےن صوبے بالخصوص دہشت گردی کی لپےٹ مےں ہےں، صرف بےان بازی سے مسئلہ حل نہےں ہو گا، دہشت گردوں کو تلاش کرنا ہو گا، اےک دن بےان دےا جاتا ہے دوسرے دن دہشت گردی کا واقعہ ہو جاتا ہے، تمام مذہبی جماعتوں کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ ملک کو نظریہ پاکستان کے مطابق چلائیں۔

ای پیپر-دی نیشن