• news

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قیام پاکستان کا جذبہ ابھارنا ہو گا: خاور رشید

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈپلومیٹک  افیئرزکے وائس چیئرمین اورسیٹیزن پولیس بزنس لائیزن کمیٹی (سی پی بی ایل سی) کے چیئرمین خواجہ خاور رشیدنے مختلف مارکیٹوں کے تاجررہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  یوم آزادی پر ہمیں یہ عزم کرنا چاہئے کہ پاکستان کو مستحکم،خوشحال اورترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانی چاہئے۔ملک کو اس وقت سنگین چیلنجز کاسامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں تحریک پاکستان کا جذبہ پھر سے بیدار کرنا ہوگا۔معاشی خوشحالی کیلئے بزنس کمیونٹی کو حکومت کے شانہ بشانہ کا م کرنا ہوگا۔ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تاجر برادری انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے۔ 

ای پیپر-دی نیشن