• news

انجنوں کی کمی، ٹرینوں کی آمدورفت میں غیر معمولی تاخیر

لاہور (سٹاف رپورٹر)محکمہ ریلوے میںانجنوں کی کمی کے باعث ٹرینوں کی غیر معمولی آمدورفت کی تاخیر کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز بھی مین اور برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینیںآٹھ گھنٹے تک تاخیر کا شکا ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑامعلوم ہوا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ،تیزگام ،عوام ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،علامہ اقبال ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں ایک سے سات گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرین بھی آٹھ گھنٹے تک کی تاخیر سے اپنی منزل مقصود پہنچیں۔برانچ اور مین لائن پر چلنے والی ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور کئی کئی گھٹنے کی تاخیر سے لاہور پہنچیںجبکہ لاہور سے چلنے والی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار رہی۔ 

ای پیپر-دی نیشن