• news

دانش کنیریا نے تاحیات پابندی کیخلاف اپیل دائر کر دی

کراچی (نوائے وقت نیوز) قومی کرکٹر دانش کنیریا نے کرکٹ کھیلنے کی تاحیات پابندی کیخلاف لندن کی کمرشل کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اپنی اپیل میں انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کو فریق بنایا ہے۔ کاونٹی سپاٹ فکسنگ میں ملوث دانش کنیریا نے کہا ہے کہ امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن