• news

قومی انڈر 23 کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کھیلنے سنگاپور چلی گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایمرجنگ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پاکستان انڈر 23 ٹیم بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سنگاپور روانہ ہو گئی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان حماد اعظم اور کوچ منصور رانا نے توقع ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کرئے گی۔ حماد اعظم کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں اچھی ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم اپنے پورے سکواڈ کے ساتھ ٹورنامنٹ کھیلنے آئی ہے۔ کسی میچ کو آسان نہیں لینگے کوشش ہوگی ٹورنامنٹ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایمرجنگ کپ ٹورنامنٹ 17 سے 25 اگست تک منعقد ہوگا جس میں شریک 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، افغانستان اور نیپال جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، یو اے ای اور افغانستان شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 18 اگست کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی۔ 19 اگست کو افغانستان جبکہ 21 اگست کو نیپال کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 23 جبکہ فائنل 25 اگست کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن