• news

فوج سمیت پوری قوم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے: یاسر گیلانی

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے کہا کہ حکومت بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مذاکرات کی دعوت دے۔ حکومت بھارت سے سرحدی کشیدگی اور دوستی بس سروس کے روکنے کے واقعات کا جواب طلب کرے۔ حکومت کی ذرہ برابر بھی لچک بزدلی کے مترادف ہوگی۔ فوج سمیت پوری قوم ہر طرح سے بھارتی مظالم کا کھل کر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت سے پیار کی پینگیں نہ چڑھائے اور نہ ہی اسے تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قرار دے۔ انہوں نے کہا اگر بھارت نے کسی بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن