عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے قرآن کو منشور بنایا جائے: ملی مجلس شرعی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلسِ شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری اور سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے کہا ہے کہ اﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت ہی مسلمانوں کو مسائل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے، ملک میں احتساب کا نظام خلافت راشدہ کے سنہری دور کے نفاذ سے ہی ممکن ہے، مسلم حکمران قرآن کو اپنا منشور بنا لےں تو امت مسلمہ کی عظمت رفتہ بحال ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظامِ مصطفی کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور متوازن معاشرے کے قیام کے لیے علماءاپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔