• news

بارش کے باوجود چڑیا گھر میں شہریوں کا رش

لاہور (سٹی رپورٹر) موسلادھار بارش بھی 14 اگست کے موقع پر لاہور چڑیا گھر سیر کے لیے آنے والے افراد کا راستہ نہ روک سکی۔ قومی دن کے موقع پر لاہور چڑیا گھر سیر کے لیے آنے والی فیملیز کے افراد کی تعداد 15 ہزار سے زائد رہی جس سے انتظامیہ کو دو لاکھ روپے سے زائد گیٹ انکم وصول ہوئی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر انور مان کے مطابق بارش کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے چڑیا گھر کا رخ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن