بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں: سعدیہ سہیل
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا بلدیاتی کہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر اور اختیارات کو آئین کے آرٹیکل 140 اے کی سپرٹ کے مطابق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام میں صحت اور تعلیم کے لئے اتھارٹیاں بنا کر مقامی حکومت کے نظام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، اختیارات کی نچلے درجہ تک منتقلی کے لیے بلدیاتی الیکشن ضروری ہیں بل منظور کرانے کی حکومتی جلدی سے صوبہ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، بل میں عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہونے والوں کو بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نظام اپنانا چاہئے جسے برسوں تک تبدیل کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔