دورہ زمبابوے میں پرانے چہرے ٹیم کا حصہ بن گئے‘ ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے تھا : محسن خان
دورہ زمبابوے میں پرانے چہرے ٹیم کا حصہ بن گئے‘ ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے تھا : محسن خان
کراچی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے کیلئے سینئر کھلاڑیو ں کو آرام دے کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جانا چاہیے تھا،شکست کے خو ف پرانے ہی چہرے ہی دوبارہ ٹےم کا حصہ بن گئے ۔ایک انٹروےو میں محسن خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت تھی کیونکہ پاکستان نے ورلڈکپ سے قبل صرف 30ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو معلوم نہیں کہ ٹےم کس نے منتخب کی ہے ،شاہد آفریدی اور یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی میں کھلایا جاتا تو نتائج مختلف ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور محمد حفیظ کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں کو دورہ زمبابوے میں سیکھنے کا بہترین موقع مل سکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ بڑی ٹےموں کےخلاف سینئرز ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں جس کے بعد نئے کھلاڑی ایک دورے کے بعد ٹےم سے باہر ہو جاتے ہیں، عبدالرحمن کو ضائع کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد عرفان کا درست استعمال کیا جائے اور انہیں ٹےسٹ میچز میں زیادہ موقع دے کر مضبوط باﺅلر بنایا جاسکتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کے احمد جمال کو موقع دیا جاتا تو وہ ایک نیا سٹار باﺅلر بن کر سامنے آسکتا تھا لیکن سلیکٹرز اپنی نوکری کے چکر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظر انداز کررہے ہیں۔محسن خان نے کہا کہ خرم منظور اور فیصل اقبال کی دوبارہ واپسی خوش آئند ہے لیکن ان کو مناسب مواقع ملنے چاہئے، ذوالفقار بابر اور انور علی کو بھرپور موقع دیا جائے تو وہ اپنی صلاحیتیں ثابت کرسکتے ہیں۔