بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 10 رکنی ڈسپلنری پینل کا اعلان کر دیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 10 رکنی ڈسپلنری پینل کا اعلان کر دیا
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈسپلنری پینل چیئرمین تعینات کر دیا۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ محمد الامین چودھری 10 رکنی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین ہوں گے۔ پینل آئی سی سی کی جانب سے کریبیئن میں نامزد کرکٹرز کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئین کے تحت کریبیئن کیخلاف ڈسپلنری پینل کی تعیناتی پہلا قدم ہے۔ محمد الامین نے جوکہ مارچ 2001ءسے جون 2002ءتک چیف جسٹس نے تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔ وہ باقی 9 ارکان کو ساتھ لیکر کھلاڑیوں کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔