• news

پاکستانی خواتین میں سکارف اور حجاب پہننے کے رجحان میں اضافہ: رپورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں بڑھتی ہوئی مغربی ثقافتی یلغار کے باوجود خواتین میں سکارف اور حجاب پہننے کی عادت تیزی سے فروغ پانے لگی ہے۔ فیشن کے نام پر خواتین کی بنیادوں میں جہاں مغربی کلچر کی جھلک نمایاں ہو رہی ہیں وہ مشرقی اقدار اور روایات مغربی ثقافت کے سامنے بڑی رکاوٹ کے طور پر ابھری ہے۔ کم سن بچیوں، گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین ، ورکنگ، کلاس، نرسنگ و وکالت، ٹیچنگ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین میں برقعہ، عبایا، حجاب اور سکارف پہننے کی عادت تیزی سے بڑھی ہے۔ خواتین میں مغربی ثقافت سے بیزاری ہے۔ حجاب اور سکارف کے استعمال میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ مختلف مغربی ممالک میں حجاب کے استعمال پر پابندی کا پہلو بھی شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن