• news

این آئی ٹی کا امیدوار العباس شوگر ملز کے سی ای او کے حق میں دستبردار: ذرائع

کراچی (کامرس رپورٹر) باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے اجلاس عام میں نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ نے العباس شوگر ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں اپنے نامزد امیدوار کے کاغذات نامزدگی واپس لیکر حیرت انگیز طورپر اس کا مختارنامہ العباس شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو کے حوالے کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں چیف ایگزیکٹو شنید قریشی نے اپنے بھائی درید قریشی کو این آئی ٹی کے حصص جو مجموعی حصص کا تقریباً 8.2 فیصد ی‘ کا مختار بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن