محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کیلئے 582 فلڈ ریلیف مراکز قائم کر دیئے
لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب میں حالیہ بارشوںاورسیلابی ندی نالوںمیں طغیانی کے باعث محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس گذشتہ روز معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک پنجاب چوہدری محمدارشدجٹ اورسیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب ڈاکٹرساجدیوسفانی کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں ضلع نارووال سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، منڈی بہاﺅالدین،قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ڈی جی خان، راجن پوراورجھنگ کے سیلابی اضلاع کے بارے میں تازہ ترین صورتحال پیش کی۔اس وقت پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں لائیوسٹاک نے 582فلڈ ریلیف مراکز قائم کردیئے ہیں۔