• news

ڈینگی کی روک تھام کیلئے یوحنا آباد میں آگاہی مہم، واک کا اہتمام

لاہور (خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے یوحنا آباد میں اہل علاقہ میں ڈینگی کی روک تھام سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لےے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایل ڈبلیو ایم سی کے اسسٹنٹ منیجرز محمد عمیر خان، عائشہ ناز، نشترٹاﺅن انتظامیہ کے ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد، ایڈمنسٹریٹر نشتر ٹاﺅن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر خالد محمود سمیت اہل ِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس سلسلے میں فیروز پور روڈ پر کیمپ بھی لگایا گیاجہاں سوشل موبلائزروں پر مشتمل ٹیموں نے اہل ِ علاقہ کو ڈینگی کی روک تھام کے متعلق احتیاطی تدابیرسے آگاہ کیا اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ منیجر ایل ڈبلیو ایم سی محمد عمیر خان اورڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد کی زیرِ قیادت فیروز پور روڈ پر واک بھی نکالی گئی۔ واک کے شرکا نے ڈینگی سے متعلق آگاہی پر مبنی نعرے لگائے اور شہریوں میں آگاہی لٹریچر بھی تقسیم کیا۔

ای پیپر-دی نیشن