• news

ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ ڈینگی مہم کیلئے 11لاکھ طلبہ کی خدمات حاصل کر لیں :ڈی سی او

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور نسیم صادق نے کہا ہے کہ انسدادِ ڈینگی کو مہم کو کامیاب بنانے اور ڈینگی مچھر اور اس کے وائرس کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے علاوہ پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے 11لاکھ طلباءو طالبات کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اس میں عوام الناس کی شمولیت بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور محکمہ ایجو کیشن کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن