• news

محکمہ جنگلات پنجاب کی موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز

لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ جنگلات پنجاب نے موسم برسات میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں صوبائی وزیر جنگلات محمد آصف بھا اعوان نے جلو پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ مہم کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے جائینگے۔ صوبائی وزیر نے خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جنہوں نے اس شجرکاری مہم کو ”گرین پنجاب“ کا نام دیا ہے۔ میجر (ریٹائرڈ) شاہنواز بدر سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری نے بھی پودا لگایا۔ تقریب میں شبیر احمد رانا، ناظم اعلیٰ جنگلات سنٹرل زون لاہور، چوہدری محمد اشرف ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماہی پروری کے علاوہ محکمہ جنگلات کے افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن