بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کی بجائے شیر بھیگی بلی بن گیا : اشرف بھٹی
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور نامزد امیدوار برائے ا ین اے129محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کی بجائے شیر بھیگی بلی بن گیا ہے، ڈرپوک حکمران غیور قوم کو بزدلی کا درس نہ دیں۔ 22اگست کو کامیابی کے بعد این اے129 کو لاہور کا ماڈل حلقہ بنا دوں گا۔ اس حلقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کیلئے سیوریج کا نظام اپ گریڈ کرنا ہماری ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف آبادیوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار اور صنعتکار حکمرانوں کو قومی معیشت سے زیادہ اپنے ذاتی کاروبار کی مضبوطی میں دلچسپی ہے۔