• news

حقیقی آزادی کیلئے جہالت اور انتہا پسندی سے چھٹکارا پانا ہو گا: محفوظ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) یوم آزادی کی تقریبات مناتے وقت ہمیں اپنے محسنوں اور بزرگوں کو یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے پاکستان بنتے وقت بے مثال قربانیاں دیں۔ حقیقی آزادی کے حصول کے لئے نوجوان نسل کو جہالت اور انتہا پسندی سے آزادی حاصل کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن پنجاب اسمبلی پیر سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے انجمن طلباءاسلام کی طرف سے دی گئی ایک عید ملن پارٹی سے کیا۔ اس موقع پر پیر سیّد صفدر شاہ گیلانی، انجمن طلباءاسلام کے رہنما سلمان چوہدری، حافظ علی احمد سندھیلوی، حامد سبحانی اور صاحبزادہ عثمان علی موجود تھے۔ پیر سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر بچہ کو تعلیم تک رسائی کے لیے جو پروگرام شروع کیا ہے اس سے تاریخی تبدیلی آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن