• news

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی زون بنائینگے: امجد شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالی تباہی و بربادی کے اذالہ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے گی۔متاثرین سیلاب کی امداد کےلئے متاثرہ علاقوں میں امدادی زون بنائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سید امجد شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں حالیہ سیلاب کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن