• news

حکومت سیلاب متاثرین کی مدد پر توجہ مرکوز کرے: مولانا فضل الرحمٰن

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن اور سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے ملک میں بارشوں سے ہو نے والے جانی ومالی نقصانات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ اس قدرتی آفات پر متاثرین کی امداد کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے۔ مرکزی میڈیا سیل کے مطابق انہوں نے بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور متاثرین کی جلد آباد کاری کی دعا کی ہے۔ انہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ متاثرین کی امداد پر مرکوز کریں اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے فوری ہنگامی اقدامات کرےں مولانا فضل الرحمن اور مولانا حیدری نے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ متاثرین کی امداد کے لیئے ہر سطح پر کام کریں اور اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ای پیپر-دی نیشن