جیالے ضمنی الیکشن میں اپنے مینڈیٹ کا پہرہ دینگے: زاہد ذوالفقار
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کے قائمقام صدر زاہد ذوالفقارخان نے کہا ہے کہ جیالے ضمنی الیکشن میں اپنے مینڈیٹ کا پہرہ دینگے۔ اگر شیر نے الیکشن والے دن شرانگیزی کی تو اس پر تیروں کی بوچھاڑ کر دیں گے۔ ضمنی الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ایماندار اور غیر جانبدار پریذائیڈنگ آفیسرز لگائے جائیں۔