کوٹلی‘کھوئی رٹہ‘ بٹل سیکٹر : پھر بھارتی گولہ باری
لاہور (نوائے وقت نیوز+ بی بی سی) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔ جمعہ کو بھارتی فوج نے کوٹلی اور بٹل سیکٹرز میں فائرنگ کی۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے دانستہ طور پر آبادی کو نشانہ بنایا۔ جمعرات کو بھی بھارتی فوج نے آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ عسکری حکام کے مطابق 11 اور 14 اگست کو بٹل سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 2 شہری شہید اور8 زخمی ہوئے۔ گزشتہ 12 روز میں بھارت نے 34 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے بٹل سیکٹر کے 4 سپاہی بھی زخمی ہوئے۔ ادھر بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے‘ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی فائرنگ اور راکٹ حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ واقعہ میں تین فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں فوجی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سیز فائر معاہدے کی تازہ خلاف ورزی گذشتہ روز اس وقت کی گئی جب پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کی گئی اور فوجی چوکیوں پر راکٹ بھی برسائے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی یہ گیارہویں خلاف ورزی تھی۔بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر کی ٹھنڈی کسی پوسٹ، پونچھ ڈویژن کے سیکٹر درہ شیر خان میں بھی بلااشتعال فائرنگ کی