• news
  • image

ڈیڈ لائن ختم‘....پاکستان ہاکی ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک

ڈیڈ لائن ختم‘....پاکستان ہاکی ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک

 لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کی ڈیڈ لائن آ ج ختم ہورہی ہے۔ پی ایچ ایف نے پی او اے سے نام بھجوانے کیلئے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اگلے برس کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد ہونا ہے جس کیلئے گیمز کے منتظمین نے پی او اے کو پاکستانی دستے کے نام بھجوانے کی دعوت دی تھی،پی او اے نے ہاکی کے سوا مختلف گیمز کی فیڈریشنز سے موصول ہونے والے نام گیمز کے آرگنائزرز کو بھیج دئیے جس سے قومی کھیل ہاکی کی شرکت گیمز میں مشکوک ہوگئی۔پی او اے کے صدر سید عارف حسن کی درخواست پر منتظمین نے ہاکی ٹیم کے نام بھیجوانے کی سولہ اگست تک ڈیڈ لائن مقرر کی جو ختم ہوگئی ہے اور تاحال پی ایچ ایف نے پی او اے کو نام نہیں بھیجوائے جبکہ کامن ویلتھ کی جنرل کونسل کا اجلاس جمعہ کو گلاسگو میں ہونا ہے جس میں پاکستان ہاکی ٹیم کو گیمز میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن