• news

افغانستان 10سال بعد بین الاقوامی فٹ بال میچ کی میزبانی کرےگا

افغانستان 10سال بعد بین الاقوامی فٹ بال میچ کی میزبانی کرےگا

ریوزچ (رائٹر) افغانستان 10سال بعد اپنے ملک میں بین الاقوامی فٹ بال میچ کا انعقاد کرے گا۔ پاکستان اور افغانستان کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا جائے گا۔ فیفا کے مطابق میچ افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اے ایف ایف کے سیکرٹری جنرل سید آغا زادہ کا کہنا تھا کہ 1977ءکے بعد افغانستان میں بین الاقوامی میچ کی میزبانی کرنا ایک حقیقت ہے۔ اس میچ سے ملک میں فٹبال کو فروغ ملے گا۔ اس سے یہ بھی ثابت ہو گا کہ کافی عرصہ تک غیر یقینی صورت حال میں رہنے کے بعد اب ہم نارمل معاملات کی طرف جا رہے ہیں۔ ترکمانستان کی ٹیم نے 2003ءسے افغانستان میں آخری میچ کھیلا اور 2-0 سے جیتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن